اٹک شہر میں غیرقانونی ٹرانسپورٹ کے اڈے تاحال ختم نہ ہو سکے-ضلعی ناظم اور ڈی سی او اٹک کی کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات بے سود‘ غیرقانونی اڈوں کے گرد و نواح رہنے والے مکینوں کاشدید احتجاج- وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ-تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کے وسط میں حمام روڈ اور گیدڑ چوک میں عرصہ دراز سے ویگنوں اور سوزوکیوں والوں نے ویگنیں اور سوزوکیاں کھڑی کر کے قبضہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والی ٹریفک پیدل چلنے والے کالج اور سکول کے طلباء و طالبات اور گردونواح رہنے والے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور آئے روز مکینوں کی گھروں کے سامنے گاڑیاں کھڑے کرنے کی وجہ سے ڈرائیوروں سے لڑائی جھگڑا بھی ہوتا رہتا ہے اور اس کی وجہ سے کوئی قیمتی جان کا کسی وقت بھی نقصان ہو سکتا ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ ضلعی ناظم اور ڈی سی او کی کھلی کچہری میں غیر قانونی اڈوں کی شکایت کی ہے لکن یہاں سے اڈا ختم نہیں گیا جس کے بعد مکینوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-
This entry was posted on 13-02-2009 01:00. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 134 time. . . .
You can leave a comment.
. . . Last update on 13-02-2009 01:00 Views: 3417
Users' Comments (1)
Average user rating (1 vote)
Posted by m_mshareef 14-06-2010 14:43, , Registered
This article was favoured 134 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 13-02-2009 01:00
Views: 3417