حضرو کے مرکزی بازار میں قطار در قطار کھڑے ٹرک شہریوں کے لئے وبال جان
بن گئے۔ گندم اور آٹے کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ان ٹرکوں کو پولیس
نے مختلف اوقات میں پکڑا۔ آٹے اور گندم کی اسمگلنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ٹرک
ہیں۔ گندم اور آٹا صوبہ سرحد اسمگل کرنے کیلئے اٹک کا روٹ استعمال کیا
جاتا ہے۔ پولیس نے گندم کی اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والے ٹرکوں کو
مختلف اوقات میں پکڑا، جو شہر کے مختلف تھانوں میں کھڑے ہیں تاہم اٹک کی
تحصیل حضرو کے تھانے کا احاصہ زیادہ بڑا نہیں کم جگہ کے باعث ان ٹرکوں کو
مین بازار میں کھڑا کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا
سامنا ہے۔
پولیس کا موقف ہے کہ ضروری قانونی تقاضے پورے کئے بغیر
ان ٹرکوں کو مالکان یا ڈرائیورز کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو
پریشانی سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ جلد از جلد ان ٹرکوں کو مالکان کے
حوالے کیا جائے یا پھر انہیں شہر سے باہر کسی جگہ پر منتقل کیا جائے۔
This entry was posted on 03-01-2009 22:38. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 221 time. . . .
You can leave a comment.
. . . Last update on 03-01-2009 22:38 Views: 15620
Users' Comments (0)
Average user rating (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.
This article was favoured 221 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 03-01-2009 22:38
Views: 15620