دوٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ٹل گیا
 
ریلوے اسٹیشن اٹک پر دو مسافر ٹرینوں کے درمیان ہونے والا خوفناک تصادم کیبن مین اور انجن ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے ٹل گیا- تفصیلات کے مطابق پشاور سے اٹک براستہ جنڈ کوٹ اور کراچی جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریلوے اسٹیشن اٹک پر کھڑی تھی کہ ملتان سے براستہ جنڈ اٹک راولپنڈی جانے والی تھل ایکسپریس آ گئی جس کو ریلوے اسٹیشن کے دوسری جانب جانب کا سگنل دیا گیا تاہم جس راڈ سے کانٹے کا راستہ بنتا ہے وہ لوٹنے پر ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے تھل ایکسپریس اسی پٹڑی پر آ گئی جس پر خوشحالی ایکسپریس کھڑی تھی تاہم کیبن مین نے فورا غلطی پکڑ لی اور سرخ۹ جھنڈے دیکھا دی اس دوران تھل ایکسپریس کے ڈرائیور نے بھی صورتحال کی سنگینی کو بھانپ لیا اور گاری کے ایامرجنسی بریک لگا دیئے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا تھل ایکسپریس کو دوسرے پلیٹ فارم پر لایا گیا سٹیشن ماسٹر اٹک امیر محمد نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر کے ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر پشاور کینٹ کو بھجوا دی ہے اور خرابی کا مزید پتہ چلانے کیلئے تحقیق جاری ہے


01-12-2008 20:02 Attock News Published in News, Attock
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 01-12-2008 20:02. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 202 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 28-12-2008 04:58
Views: 17548
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014