جائیداد کے تنازعہ پر تاجر قتل، حملہ آور بھی ہلاک
 
پندی گھیب : معروف تجارتی مرکز انصاری مارکیٹ میں جائیداد کے تنازعہ پر کپڑے کا تاجر فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک جبکہ حملہ آورکو بھی موقع پر دنڈوں اور پتھروں سے ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جہانگیر ولد گل محمد قوم پٹھان سکنہ غریب وال نے رپور ٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ ہم انصاری مارکیٹ پنڈی گھیب میں اپنی دکان پر تھے جبکہ میر ا بھائی جاوید خان ملحقہ دکان پر چاول چھولے لے کر دکان کے سامنے کھڑا تھا کہ اسی اثناء میں لیاقت علی سکنہ پنڈی گھیب اور اس کے ہمراہ دیگر تین اشخاص جن میں ایک اشراکت پٹھان مسلح ۳۰ بور تھا۔ قریب پہنچتے ہی لیاقت نے آواز لگائی کہ جاوید کو گولی مار دو کیونکہ اس کو زمین پر قبضہ کرنے کا مزہ چکھانا ہے۔ اشراکت پٹھان نے سیدھا فائر جاوید پٹھان پر کر دی جو کہ اس کے چہرے پر لگا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ دیگر افراد فرار ہو گئے جبکہ لوگوں نے اشراکت پٹھان کو دبوچ لیا اور پتھروں اور دنڈوں سے مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
05-11-2008 13:00 Attock News Published in News, Pindi Gheb
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 05-11-2008 13:00. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 274 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 28-12-2008 05:08
Views: 6121
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014