Random Member


abid rafiq
Maj. Tahir Sadiq is ....

Total Members

3135 registered
0 today
0 yesterday
0 this week
0 this month
Attock
32°C
اٹک ٹرانسپورٹ کے من مانے کرائے
 
اٹک سے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں من مانی اضافے کر لیے مسافروں اور ٹرانسپوٹروں میں زاید کرائے مانگنے پر جھگڑا.

ویگنوں کی اکثریت اور ہائی ایس جو کہ سی این جی پر چلتی ہے کہ کرایوں میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے ان خیالات کا اظہار اٹک سے راولپنڈی ، کامرہ، حضرو، پشاور، گوندل ، باہتر،بسال، فتخ جنگ اور دیگر مختلف روٹس پر سفر کر نے والے مسافروں نے سروے کے دوران کیا ہے مسافروں نے بتایا ہے کہ گاڑیوں کے کرایوں میں
من مانا اور بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے

اٹک سے پنڈی کا کرایہ پچاس سے ستر روپے اٹک سے حضرو چودہ سے بیس روپے اٹک سے ہٹیاں دس سے پندرہ روپے قطبہ موڑ سے نو سے بارہ روپے اور دیگر روٹس پر بھی پندرہ سے بیس روپے کا اضافہ ہو اہے مسافروں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ضرو رہوا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر نے لگیں

عوام نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام بھی اس بات کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں مسافروں نے کہا کہ اکثر زائد کرایہ نہ دینے پر ٹرانسپورٹر بدتمیزی پر اترتے ہیں اور مسافروں کو راستے میں ہی اتارنے کی دھمکی دیتے ہیں جبکہ جھگڑے آئے روز کا معمول بن چکے ہیں مسافروں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے
14-07-2008 16:14 Online News
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 14-07-2008 16:14. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 152 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 28-12-2008 07:02
Views: 7247
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014
< Prev   Next >