کامرہ کینٹ: وزیردفاع چوہدری احمد مختارنے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کریگی دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سخت کاروائی کی جارہی ہے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پارٹی کارکنوں کی کھلی کچہری سے خطاب میں کہی چوہدری احمد مختار نے کی اٹک آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک وقوم کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے شہید محترمہ بے نظیربھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں ملکی دفاع کے مضبوط ہاتھوں میں ہے ہماری امن کی خواہش کو کوئی ہماری کمزوری تصور نہ کرے انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو انکم سپورٹ سے غریب عوام بھرپور استفادہ کریں گے اس سے قبل اٹک آمد پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ملک حاکمین خان نے ان کا کارکنوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔
This entry was posted on 02-02-2009 13:42. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 226 time. . . .
You can leave a comment.
. . . Last update on 02-02-2009 13:42 Views: 15179
Users' Comments (1)
Average user rating (0 vote)
Posted by anna 10-02-2009 04:39, , Guest
...
why your government has not done anything to save my countryman? you should kill all the taliban rather than put them to prison.
This article was favoured 226 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 02-02-2009 13:42
Views: 15179