Random Member


drkmustafa
Do you like new look of ATTOCK news website?

Total Members

3135 registered
0 today
0 yesterday
0 this week
0 this month
Attock
28°C
تحصیل ہسپتال حسن ابدال انکوائری
 
حسن ابدال ( چوہدری وقار علی ) تحصیل ہسپتال کے ڈاکٹر پردیپ کے کمرے سے ہسپتال کی بڑی تعداد میں ادویات برآمد ہونے کے بعد انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ادویات کے ھیر پھیر میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہسپتال حسن ابدال میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں شکایات کے بعد گذشتہ شام ای ڈی او اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے تفصیلات معلوم کیں۔دورے کے دوران ہسپتال کے ایمرجنسی روم سے ملحقہ کمرے سے جو ڈاکٹر پردیپ کے زیرِ استعمال تھا کا تالہ توڑنے پر وہاں کافی بڑی تعداد میں ہسپتال کی ادویات برآمد ہوئیں جن کا وہاں موجود عملہ کوئی خاطر خواں جواب نہ دے سکا۔ ای ڈی او نے تمام معاملے کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔دوسری جانب ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر شاہد کا موقف ہے کہ ڈاکٹر ایمرجنسی کے لئے ادویات اپنے پاس رکھتے ہیں ڈاکٹر کو کسی نے ادویات فروخت کرتے ہوئے نہیں پکڑا اس لئے کسی کو چور نہیں کہا جا سکتا مگر خدا کی لاٹھی بھی بے آواز ہوتی ہے اس لیے اگر کسی نے ادویات میں گڑ بڑ کی ہے تو اسے سزا بھی ملنا ضروری ہے ۔
23-01-2009 15:36 Attock News
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 23-01-2009 15:36. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 202 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 23-01-2009 15:36
Views: 15860
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014
< Prev   Next >