حسن ابدال( چوہدری وقار علی ) حکومت اقتدار کی جنگ میں مصروف ہے جبکہ عوام مدد کیلئے ترس رہے ہیں۔ ق لیگ
اور انجمنِ تاجراں مل کر تباہ حال لوگوں کو دوبارہ عزت سے روٹی کمانے کا
سامان مہیا کریں۔ آج لوگ سابقہ حکومت کو یاد کر رہے ہیں مگر ہم چاہتے ہیں
کہ موجودہ حکومت اپنی معیاد پوری کرے تاکہ اس کا اصل چہرہ عوام دیکھ سکیں۔
ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق نے حسن ابدال میں
آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی
امداد کے خواب دیکھانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں مگر ہم نے نہ پہلے
عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور نہ آج کرتے ہیں۔ انہوں نے انجمنِ تاجراں کے
کردار کو سراہتے ہوئے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے امدادی فنڈ میں جمع کرائے
جبکہ اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے تاج خان نے دو لاکھ اور
سیون سٹار کی جانب سے ۵۰ ہزار کی رقم فنڈ میں دی گئی۔ ضلع ناظم نے خطاب
میں کہا کہ یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو عزت کی روٹی
کمانے کے مواقع مہیا کرے مگر آج اقتدار کی جنگ میں مصروف حکمرانوں کو
عوام سے کوئی سروکار نہں۔ضلعی نظام کے تحت ضلع اٹک میں جتنے ترقیاتی کام
مکمل کیے گئے اس کی مثال نہ ماضی میں ملتی ہے اور نہ آئندہ ممکن ہے۔
This entry was posted on 23-01-2009 15:12. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 157 time. . . .
You can leave a comment.
. . . Last update on 23-01-2009 15:12 Views: 15123
Users' Comments (0)
Average user rating (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.
This article was favoured 157 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 23-01-2009 15:12
Views: 15123