| ایک صدی پرانا ریلوے انجن |
انیسویں صدی کا ریلوے انجن جس کا استعمال اس وقت تقریباً دنیا بھر میں
متروک ہو چکا ہے، اٹک اور جنڈ کے درمیان 58 کلومیٹر طویل ریلوے لائن پر اب
بھی کامیابی سے چل رہا ہے اور ہزاروں افراد کو سفری سہولتیں فراہم کر رہا
ہے۔ 113 سال قبل بچھائی گئی اس ریلوے لائن میں ابھی تک کوئی بڑی خرابی
پیدا نہیں ہوئی اور محکمہ سیاحت کی توجہ اسے غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کا
مرکز بنا سکتی ہے۔ ریلوے انجن کے موجد جارج سٹیفن کا پہلا کامیاب ریلوے
انجن ''پفنگ بلی'' تھا جسے 1813ء میں آزمائشی طور پر چلایا گیا۔ یہ انجن
30 مسافروں کو 29 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لے جا سکتا تھا۔ یہ انجن اتنا
کامیاب رہا کہ اسے 1872ء تک استعمال کیا جاتا رہا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس
میدان میں بھی ترقی ہوئی اور آج ریل گاڑیاں سینکڑوں میل فی گھنٹہ کی رفتار
سے چل رہی ہیں اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ریل کے ذریعہ روزانہ سفر کرتے
ہیں لیکن ضلع اٹک میں بھی جنڈ اور اٹک شہر کے درمیان ایک صدی سے زیادہ
پرانا ریلوے نظام آج بھی کامیابی سے چل رہا ہے۔
ریلوے ذرائع کے
مطابق گذشتہ ایک صدی کے دوران اس 58 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن میں کوئی بڑی
خرابی پیدا نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی بڑا حادثہ پیش آیا جس کی بڑی وجہ
وہی ایک صدی پرانا سگنل سسٹم ہے جو آج بھی بغیر کسی خرابی کے کام کر رہا
ہے۔ جنڈ سے اٹک جاتے ہوئے ریل گاڑی لالا چٹا پہاڑی سلسلہ کی سات سرنگوں
میں سے گذرتی ہے۔ ان سات سرنگوں میں سب سے طویل سرنگ 1595ء فٹ جبکہ سب سے
چھوٹی سرنگ 1100 فٹ لمبی ہے۔ یہ سرنگیں آج بھی اچھی حالت میں ہیں اور
1885ء میں اپنے بنانے والے محنت کشوں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں جنہوں
نے آج سے 113 سال قبل ان سنگلاخ پہاڑوں کا سینہ کاٹا اور ریل کے اس سفر کو
ممکن بنایا جس سے آج بھی ضلع اٹک اور دوسرے علاقوں کے لاکھوں لوگ مستفید
ہو رہے ہیں۔ یہ تاریخی ریلوے لائن محکمہ سیاحت کے افسران بالا کی توجہ کی
منتظر ہے۔ اگر مذکورہ محکمہ کے افسران اس کی اہمیت کو اجاگر کریں تو کوئی
وجہ نہیں کہ یہ علاقہ اور تاریخی ریلوے لائن ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی
توجہ کا مرکز نہ بنے۔
Users' Comments (1) |
|
![]()
05-01-2009 10:13, , Guest ??????? ?? ?? ??? ??? ???? ????? ???? ????? ???? ??? ?? ??? ?? ?? ??? ?? ???? ?? ?? ?? ????? ????? ?? ??? ?? ???? ?? ?? ???? ??? ???? ??? ?? ???? ??? ???? ??? ?? ?? ?? ???? ??? ???? ??? ?? ???? ?? ???? ???? ?? ?? ?? ??? ???? ????? ??? ?? » Reply to this comment... |
| Only registered users can comment an article. Please login or register. |
| < Prev | Next > |
|---|






(0 vote)
This article was favoured 236 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 04-01-2009 00:59
Views: 15860