Random Member


mariabangash2001
Maj. Tahir Sadiq is ....

Total Members

3135 registered
0 today
0 yesterday
0 this week
0 this month
Attock
21°C
حضرو کے مرکزی بازار میں ٹرک
 
 حضرو کے مرکزی بازار میں قطار در قطار کھڑے ٹرک شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے۔ گندم اور آٹے کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ان ٹرکوں کو پولیس نے مختلف اوقات میں پکڑا۔ آٹے اور گندم کی اسمگلنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ٹرک ہیں۔ گندم اور آٹا صوبہ سرحد اسمگل کرنے کیلئے اٹک کا روٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ پولیس نے گندم کی اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والے ٹرکوں کو مختلف اوقات میں پکڑا، جو شہر کے مختلف تھانوں میں کھڑے ہیں تاہم اٹک کی تحصیل حضرو کے تھانے کا احاصہ زیادہ بڑا نہیں کم جگہ کے باعث ان ٹرکوں کو مین بازار میں کھڑا کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ ضروری قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ان ٹرکوں کو مالکان یا ڈرائیورز کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ جلد از جلد ان ٹرکوں کو مالکان کے حوالے کیا جائے یا پھر انہیں شہر سے باہر کسی جگہ پر منتقل کیا جائے۔
03-01-2009 22:38 Attock News
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 03-01-2009 22:38. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 254 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 03-01-2009 22:38
Views: 16705
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014
< Prev   Next >