حضرو: ٹاسک فورس پنجاب کے چیئرمین کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا
ہے کہ حضرو میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا،
منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا، پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں
کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ''اے
پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 16 کے دیہاتوں میں
کھیلوں کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں،
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت پنجاب نے حضرو شہر میں کرکٹ سٹیڈیم
کی منظوری دی ہے جس پر پانچ کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ کرنل (ر) شجاع
خانزادہ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کھیلوں کی بدولت نوجوان نسل بہترین وقت پاس کر سکتی ہے۔
This entry was posted on 03-01-2009 21:04. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 219 time. . . .
You can leave a comment.
. . . Last update on 03-01-2009 21:04 Views: 17102
Users' Comments (1)
Average user rating (0 vote)
Posted by ATIF 07-01-2009 00:53, , Guest
GIVE US THE FULL NEWS ABOUT ATTOCK
THE SYSTEM OF NEWS IS VERY GOOD.I LIKE IT.
This article was favoured 219 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 03-01-2009 21:04
Views: 17102