Random Member


sania 5050
Your Favorite GSM Service ?

Total Members

3135 registered
0 today
0 yesterday
0 this week
0 this month
Attock
30°C
گرین ٹریکٹر سکیم سے زرعی پیداوار میں اضافہ
 
اٹک: ممبر قومی اسمبلی وچیف وہپ پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے زراعت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے ہیں، گرین ٹریکٹر سکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے معاشی خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں زرعی تحقیقاتی مراکز کے دفتر میں ضلع اٹک کے کسانوں کو گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ہونے والی قرعہ اندازی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قرعہ اندازی کمپیوٹر کے ذریعے کی گئی ہے۔ خوش نصیب کسان درخواست نمبر2567 ملک نوازش ولد محمد صادق ساکن حسن ابدال تھے۔ ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف ایک محب وطن ہیں اور غریبوں کا درد دل جانتے ہیں وہ حقیقی معنوں میں ملک کے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہو کر اپنی رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر بیرونی قوتوں کا منہ توڑ جواب دیں۔ ملک کے مفاد کیلئے سب پارٹیوں کو متحد ہونا پڑے گا تبھی ہم ملک میں درپیش مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے یہی ملک دنیا کو اناج فروخت کرتا تھا اور تمام صوبوں کو اناج کی قلت کا سامنا نہیں تھا مگر آج مختلف بحرانوں کی وجہ سے کاشتکاروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں پر امتحانات کی گھڑی آتی رہی ہے ہمیں اس گھڑی سے گھبرانہ نہیں چاہئے۔ مسلم لیگ(ن) اپنے سیاسی تقاضے پورے کرتے ہوئے اتحادی حکومت کو ہر قیمت پر کامیاب کرانا چاہتی ہے۔ چیف وہپ شیخ آفتاب احمد نے تقریب میں موجود کسانوں کے سامنے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کا افتتاح کیا جس میں اٹک کے 24 کسانوں،تحصیل فتح جنگ کے 55 ، تحصیل پنڈی گھیب کے 59 ، تحصیل حضرو کے 22، تحصیل جنڈ کے 78 اور تحصیل حسن ابدال کے 17 خوش نصیب کسانوں کے نام شامل ہیں۔ چیف وہپ شیخ آفتاب نے خوش نصیب کسانوں کو گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹر حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
03-01-2009 16:43 Attock News
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 03-01-2009 16:43. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 171 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 03-01-2009 16:43
Views: 17214
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014
< Prev   Next >