حضرو: صوبائی وزیر خوراک ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی کمی نہیں تاہم حکومت پنجاب آٹے کی قلت پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے، فلور ملز کو ان کے کوٹے کے مطابق گندم کی فراہمی شروع کردی جائے گی،آٹے کی کوالٹی کو گرنے نہیں دیا جائے گا اور مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والی فلور ملز سیل جبکہ دکانداروں کے خلاف ایف آئی درج ہوں گی ، آٹے اور گندم کی سمگلنگ پر قابو پا نے کیلئے کئی مثبت فیصلے کئے گئے ہیں، ڈی سی او اور ڈی پی او 375سے زائد قیمت پر آٹا فرخت کرنے اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک و حضرو اور مختلف چیک پوسٹوںکے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر خوراک نے مزید کہا کہ دریاؤں کے ذریعے گندم اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے 3اضلاع کی پولیس کو کشتیاں اور رات کے اوقات کیلئے سرچ لائیٹس فراہم کی جائیں گی-
This entry was posted on 03-01-2009 16:39. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 129 time. . . .
You can leave a comment.
. . . Last update on 03-01-2009 16:39 Views: 15099
Users' Comments (0)
Average user rating (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.
This article was favoured 129 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 03-01-2009 16:39
Views: 15099