Random Member


sarmad maliik
Who is Better Politician...

Total Members

3135 registered
0 today
0 yesterday
0 this week
0 this month
Attock
27°C
کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی کیلئے حاجی شاہ ڈیم
 
حضرو: صوبائی وزیر محکمہ آبپاشی ضلع اٹک میں حضرو کے مقام پر 1520ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لئے حاجی شاہ ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ اس منصوبے پر لاگت کا کل تخمینہ 175.98ملین روپے ہے۔ یہ بات سینئر صوبائی وزیر/ وزیر آبپاشی راجہ ریاض احمد نے اپنے دفتر میں ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے زمینداروں اور سیاسی ورگرز کے وفد سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ حکومت پوٹھوہار کے علاقے میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس پالیسی کا فائدہ چھوٹے کاشتکاروں کو پہنچے گا۔ راجہ ریاض نے بتایا کہ حاجی شاہ ڈیم کے ساتھ 7کلو میٹر طویل آبی گزر گاہ بھی تعمیر کی جائے گی۔ اس منصوبے پر موجودہ مالی سال میں 34ملین روپے اور اگلے مالی سال میں 141ملین روپے خرچ ہونگے۔ سینئر وزیر راجہ ریاض نے وفد سے کہا ہے کہ وہ ایسی زرعی اجناس اگانے کی جانب توجہ دیں جنہیں کم پانی درکار ہو۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کے ارگرد رہنے والے زمیندار سبزیوں کی کاشت کی جانب بھی دیہان دیں تا کہ شہری آبادی کو تازہ سبزیاں ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں۔
03-01-2009 16:38 Attock News
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 03-01-2009 16:38. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 160 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 03-01-2009 16:38
Views: 17640
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014
< Prev   Next >