Random Member


shafquat2010
Maj. Tahir Sadiq is ....

Total Members

3135 registered
0 today
0 yesterday
0 this week
0 this month
Attock
18°C
وائی، جی میوزک اکیڈمی کے زیر اہتمام ایوارڈ ز
 
اٹک: وائی، جی میوزک اکیڈمی کے زیر اہتمام تقسیم ایوارڈ 2008 ء کی تقریب میں مزاحیہ خاکہ ” حکیم سنیاسی باو ا ” پیش کیا گیا۔ ضلع کونسل ” جناح ” ہال میں منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل نائب ناظم ملک ثمین خان تھے۔ شہریار بٹ کی تحریر کو ناصر عباس نے ڈائریکٹ کیا۔ اداکاروں میں توصیف شاہ ، شہریار بٹ ، سعادت منیربٹ، جاوید زرگر ، لکی علی اور ضمیراحمد شامل تھے۔ ” حکیم سنیاسی باو ا ” میں فنکاروں کی عمدہ کردار نگاری کو سراہا گیا۔ حکیم اور شرفو کے کردار ادا کرنے والے توصیف شاہ اور شہریار بٹ کی پرفارمنس قابل تعریف رہی۔ ان کی کردار نگاری نے خاکے کو چار چاند لگا دیئے۔ شہریار بٹ نے شرفو کا کردار خوبصورتی سے پرفارم کیا ، انکی بے ساختہ پرفارمنس پر حاضرین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔ حاضرین کی طرف سے ” حکیم سنیاسی باو ا “کی پیش کش کو بہت پسند کیا گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی کے معروف آرٹسٹ علی زیب اور لاہور کی لکی علی نے ” ہیر رانجھا “پر خوبصورتی سے پرفارم کیا۔ ناصر عباس نے اپنی نغمہ سرائی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب تحصیل ناظم ملک ثمین خان نے کہا کہ معاشرے میں معیاری اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت اور تقاضا ہے۔ فن و ثقافت کی ترویج کیلئے کوشا ں نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں اور تحصیل ایڈمنسٹریشن اٹک اس قسم کی صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
03-01-2009 16:06 Attock News
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 03-01-2009 16:06. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 202 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 03-01-2009 16:06
Views: 17237
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014
< Prev   Next >