| دہشتگردی اٹک سے آگے جاچکی ہے، امیرہوتی |
اٹک: وزیر اعلیٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ دہشت گردی کی آگ صرف سرحد تک نہیں بلکہ یہ آگ اٹک سے آگے تک پھیل چکی ہے ۔ وفاقی حکومت اس آگ کو بجھانے کے لئے سرحد حکومت کا ساتھ دے۔ بیرونی مداخلت امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ ایک سازش کے تحت امن معاہدہ کے باوجود خود کش حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی پالیسی پر امن دشمن قوتیں عمل پیرا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب بھی ہم امن کے خواہاں ہیں اور اگر کوئی بھی اس کے لئے ایک قدم بڑھاتا ہے تو ہم 10 قدم آگے بڑھیں گے ۔ مگر ان لوگوں کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اپنے خطے کو بچانے کے لئے کوئی بھی راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔
Users' Comments (0) |
|
| Only registered users can comment an article. Please login or register. |
No comment posted
2007-2013| < Prev | Next > |
|---|






(0 vote)
This article was favoured 152 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 03-01-2009 16:04
Views: 12621