Random Member


arsalan ali khan
Do you think recent suicide blasts are a reaction against Lal Masjid operation?

Total Members

3135 registered
0 today
0 yesterday
0 this week
0 this month
Attock
19°C
راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم محرم الحرام کیلئے حساس
 
 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس راولپنڈی رینج ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات اور دہشت گردی کے نکتہ نظر سے راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کو محرم الحرام کیلئے حساس قرار دیدیا گیا ہے، فول پروف سکیورٹی کیلئے پاک فوج کی 18 کمپنیاں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ پولیس کے 10 ہزار جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، 178 جلوس اور مجالس حساس ترین ہیں ان کیلئے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ 134 علماء کرام کے راولپنڈی رینج میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، جلوس اور مجالس بروقت ختم کئے جائیں تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی پولیس لائن میں اٹک، جہلم، راولپنڈی اور چکوال کی امن کمیٹیوں کے عہدیداران اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 ایس ایس پی کرائم برانچ خرم شہزاد، حیدر وڑائچ، اٹک، چکوال اور جہلم کے ڈی پی  اوز اور علماء کرام کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ ایڈیشنل آئی جی راولپنڈی رینج ناصر خان درانی نے  ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یکم سے 30 محرم الحرام کے دوران راولپنڈی رینج میں 1666 جلوس جن میں سے 448 راولپنڈی، 150 جہلم، 152 اٹک، 316 چکوال جبکہ 4093 مجالس جن میں 1928 راولپنڈی، 518 جہلم، 768 اٹک، 879 چکوال میں منعقد ہوں گی۔ مجموعی طور پر 178 جلوسوں اور مجالس کو حساس ترین قرار دیدیا گیا ہے جن میں 96 راولپنڈی، 17 جہلم، 30 اٹک اور 35 چکوال میں ہیں، ان حساس ترین مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ان کے ارد گرد ریڈ سکیورٹی زون بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 134 علماء کرام کے راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم داخلے پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رینج کے چاروں اضلاع کو
حساس قرار دیئے جانے کے بعد فوج کی 18 کمپنیاں طلب کر لی ہیں جبکہ 10 ہزار پولیس کے جوانوں کی ڈیوٹیوں کے حوالہ سے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا ہے۔

 قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان درانی نے کہا کہ اہل تشیع مجالس اور جلوسوں کے حوالہ سے اوقات کار کی پابندی کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں جلوس، مجالس، انتظامیہ اور علماء کرام کو سکیورٹی کے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کریں۔  اٹک سے مولانا محمود الحسن توحیدی، فقہ جعفریہ کے علامہ عارف واحدی، پنڈی گھیب سے مولانا شبیر احمد حسینی، احمد علی شاہ (چکوال)، مولانا عبدالرحمان عثمانی، مولانا محمود الحسن (اہلحدیث چکوال)، سید محمود الحسن گیلانی اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ حکومت محرم الحرام کے دوران لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے، پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ علماء بورڈ اور امن کمیٹیوں کا قیام احسن  اقدام ہے۔ راولپنڈی رینج میں انشاء اللہ محرم الحرام پرامن طور پر گزرے گا، عوام شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گی۔
03-01-2009 15:33 Attock News
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 03-01-2009 15:33. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 208 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 03-01-2009 15:39
Views: 14066
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014
< Prev   Next >