Random Member


Tahir Muhammad
Your Favorite Mobile / Cell phone brand ?

Total Members

3135 registered
0 today
0 yesterday
0 this week
0 this month
Attock
29°C
اٹک، پولیس مقابلہ میں پانچ ملزم ہلاک
 
اٹک پولیس نے اغواء برائے تاوان کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کامرہ کینٹ میں ایک کرائے کی کوٹھی میں موجود ملزمان سے مقابلہ میں 5ملزمان کو ہلاک کردیا جبکہ وہاں موجود ایک خاتون اوراس کی بچی کوحراست میں لیکر دومغوی بازیاب کرالیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک محمدوصال فخر سلطان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اخبارنویسوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے یہ اطلاعات تھیں کہ ایک منظم گروہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے اس گروہ کی خاص بات یہ تھی کہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس ہوتے تھے اور اپنی گاڑیوں کو بھی سرکاری ظاہر کرنے کیلئے سرکاری نمبر پلیٹیں استعمال کرتے تھے یہ گروہ واردات کرنے سے پہلے اپنی گاڑیوں پرریوالونگ لائٹس لگاتے تھے اور پولیس کی وردیوں میں ملبوس ہوکر وائرلیس سیٹ ہاتھ میں پکڑ کر جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کو روکتے تھے اور پولیس پارٹی کی شکل میں معصوم عوام کو بھاری تاوان لینے کی غرض سے اغواء کرکے قریبی علاقہ میں ایک کرائے کے مکان میں محبوس کردیتے تھے اورتاوان لیکر چھوڑ دیتے تھے انہوں نے کہا کہ چند دن قبل اس گروہ نے کامران جو کہ موبی لنک ہیڈ آفس اسلام آباد میں کام کرتا تھا اورحسن خان سکنہ نوشہرہ کو گن پوائنٹ پر جی ٹی روڈ سے رات کو اغواء کیا ان وارداتوں کی روک تھام اور اس منظم گروہ کو پکڑنے کیلئے ڈی پی او محمد وصال فخر سلطان ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی رانا شاہد پرویز کے ساتھ مشاورت کی اورمختلف ٹیمیں بنائیں سفید پارجات میں بھی اس گروہ کی سرکوبی کیلئے وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریس کرنے اورپکڑنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی مختلف ذرائع سے اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس گروہ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ کامرہ کینٹ میں اس گروہ نے کرائے پرکوٹھی لی ہوئی ہے جہاں پر اغواء کاروں کورکھا ہوا ہے اورتاوان کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔
گزشتہ رات ڈی پی او اور ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی رانا شاہد پرویز کی قیادت میں ریڈنگ پارٹیاں ترتیب دی گئیں اور ڈی ایس پی حسن ابدال، ڈی ایس پی حضرو، ایس ایچ او حضرو، ایس ایچ او صدر حسن ابدال ،ایس ایچ او باہتر،ایس ایچ او رنگو، انسپکٹر محمد خان پولیس لائن وانچارج ایلیٹ پولیس فورس کی نگرانی میں بھاری نفری کے ہمراہ
متعلقہ کوٹھی کے گرد گھیراتنگ کردیا قریباً رات گیارہ بجے افسران وملازمان نے اپنی پوزیشنیں سنھبال لیں پولیس نے انہیں وارنگ دی اور اپنے ہتھیار پھینک کر خود کوحوالے پولیس کرنے کا کہا مگر جواب میں ملزمان نے بارہ بجے رات کے قریب فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور تقریباً ایک ڈیڑھ گھنٹہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پانچ ملزمان جنہوں نے گرنیڈز بھی پھینکے تھے پولیس کی جوابی فائرنگ سے موقع پر ہی زخمی ہوکر مارے گئے ہلاک ہونے والے ملزمان ہیں شکیل سکنہ مردان، شہزاد سکنائے مردان،شاہ زیب سکنہ پشاور،محب افغانی اورحق نواز عرف امیر ولد انورخان سکنہ حکیم آباد نوشہرہ شامل ہیں موقع پرملزمان کی ساتھی عورت مسماة تنویر مطلقہ شفیق ساکن گوجر گڑھمی ضلع مردان ہمراہ اس کی بیٹی فاطمہ عمر چار پانچ سال موجودتھیں جن کو گرفتار کرلیا گیا اورمغویان کامران رسول ولد چوہدری منظور حسین قوم گجر ساکن کامرہ کینٹ اورحسن خان ولد حاجی خان محمد قوم پٹھان ساکن نوشہرہ کینٹ کو بخیریت بازیاب کرالیا اورتھانہ حضرو میں مندرجہ ذیل مقدمات درج رجسٹرہوئے اورتفتیش شروع کردی گئی ہے انہوں نے آر پی او راولپنڈی اور اپنی طرف سے اس کارروائی میں حصہ لینے والے افسران اورملازمین کیلئے بالترتیب پچاس ہزار اورایک لاکھ روپے انعام کااعلان کیا ملزمان سے دوعدد رائفل222بورمعہ چھ میگزیشن، ایک عدد پسٹل تیس بور، دوعدد ہینڈ گرنیڈ، ایک عدد ٹیر گیس شیل، ایک عدد خنجر ،ایک عدد بنڈوریل برنگ فوجی کلر برآمد ہوئے ان کے قبضہ سے ایک عدد ہنڈا سوک کار برنگ سیاہ نمبر280آر ایل ایف، ایک عدد ریوالونگ لائٹ برنگ نیلا، ایک عدد وائر لیس سیٹ معہ چارجر، ایک عددہتھکڑی چائنہ، ایک عدد سنگل ہتھکڑی نماسنگل جس پر پلاسٹک لال کاچڑھا ہوا ہے ایک عدد چارپائی معہ سنگل، ایک عدد کیمرہ ڈیجیٹل، دوعدد نمبر پلیٹس گاڑی سبزرنگ نمبر4933آئی ڈی ایم، دوعدد نمبر پلیٹس گاڑی سبز رنگ نمبر913آئی سی ٹی جی جی اسلام آباد، دوعدد نمبرپلیٹس سبزسفید نمبر1813اے ،دوعددسفیدنمبرپلیٹس گاڑی نمبر2326آرایل ڈی ،چھ عددچابیاں،دوعدد پاجامے فوجی کلر، چارعدد پتلون پولیس کلر، ایک شرٹ ملیشیارنگ جس کے شولڈروں پر تین تین بیج انسپکٹر والے،دوشرٹ ملیشیاجس پر اے ایس آئی کے بیج جس میں سے ایک پرپاسباں صوبہ سرحد پولیس لگاہوا ہے،4عددٹی شرٹس بازووالی ایک پر پولیس کمانڈو،چار پر ایلیٹ اور پنجاب پولیس اور ایک پر فرنٹیئرپولیس لکھا ہوا ہے،ایک عدد ٹراوزربرنگ سیاہ جس پر سپورٹ ہنٹ لکھا ہوا ہے،چارعددبیلٹ ریکسین جن کے ساتھ صوبہ سرحد کی پلیٹ ہے،ایک بیلٹ چمڑہ برنگ سیاہ جس پر صوبہ سرحد کی پلیٹ لگی ہوئی ہے،سات عدد پولیس بیرٹ کیپ جن پر فرنٹیئر پولیس کے بیجز لگے ہوئے ہیں،چار عدد کمانڈوکیپ برنگ سیاہ اورایک عدد عام کیپ سبزسفیدرنگ ،دو عدد لیڈیز پرس معہ275روپے ایک جوڑا لانگ بوٹ برنگ سیاہ ،ایک عدد جوگربوٹ بھی برآمد کیے گئے ۔
29-12-2008 14:23 Attock News
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 29-12-2008 14:23. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 193 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 29-12-2008 14:23
Views: 15069
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)
Only registered users can comment an article. Please login or register.

No comment posted

2007-2014
< Prev   Next >