سڑک
پر کام کی سست روی اور خاکہ کی وجہ سے لوگ کھانسی اور گلے کی متعدد
بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔ سڑک کی پختگی کا ٹھیکہ ڈیرھ سال قبل ہو تھا۔ ٹھیکیدار نے انتہائی سستی کا مظاہر کرتے ہوئے سڑک پر صرف خاکہ دال دیا، خاکہ اٹھنے کی وجہ سے لوگوں کی فصلین بھی متاثر ہونے لگیں۔ باہتر
موڑ سے حطار موڑ جھنگ سے باہتر تک روڈ کی وجہ سے
مسافروں اور روڈ سے ملحقہ
مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا۔ لوگ کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں
مبتلاء ۔ روڈ پختہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیتوں میں بھی دن بدن اضافہ ہو
رہا ہے اور ان روڈوں پر گاڑی چھیننے کی بھی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ مکینوں
نے ان روڈوں کو فوری طور پر پختہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق
ڈیڑھ سال قبل تعمیر ہونے والے باہتر موڑ سے حطار اور جھنگ سے باہتر تک روڈ
پختہ کرنے کا ٹھیکہ ہوا۔ ٹھیکہ دار نے انتہائی سستی کا مظاہرہ کیا اور روڈ
پر خاکہ ڈال دیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ
رہا ہے۔ گاڑیاں گزرنے کی وجہ سے خاکہ اٹھنے پر روڈ س ملحقہ فصلیں تباہ ہو
چکی ہیں اور لوگوں کو گلے اور کھانسی کی بیماریاں لگ رہی ہیں۔
This entry was posted on 26-08-2008 14:52. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 23 time. You can leave a comment.
Views: 2156
Views: 2156