Dec
02
2008
Today

Your Favorite Mobile / Cell phone brand ?
Attock
19°C
اٹک 3 دھماکے 4 افراد شدید زخمی PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
 
attock.gifاٹک کے گنجان آباد تجارتی مرکز مدنی چوک کے قریب سی ڈیز اور وڈیو فلموں کے کاروبار کی مین مارکیٹ صفدر پلازہ میں یکے بعد دیگرے 3دھماکے4افراد شدید زخمی ،2زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا،سی ڈیز ،وڈیو فلموں اور وڈیو گیمز کے کاروبار کی مین مارکیٹ میں 3دھماکوں کی ذمہ داری تحریک طالبان اٹک نے قبول کر لی ہے ، تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح نماز فجر کے بعد اٹک کی سی ڈیز ،وڈیو فلموں اور وڈیو گیمز کی مین مارکیٹ صفدر پلازہ میں نماز فجر کے بعد شدید دھماکہ ہوا جس میں مارکیٹ کی گلی والی سائیڈ میں کارنر دوکان کا ستون اکھڑ کر دور جا گرا اور 16دوکانوں کے شٹر گیٹ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر دور تک بکھر گئے اور قریب کی تمام عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور
صفدر پلازہ میں آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہو گئے 4راہگیروں نے قریب جا کر صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کی تو اچانک مزید 2دھماکے ہو گئے جس سے یہ چاروں راہگیر جن میں 12سالہ بلال بادشاہ سکنہ محلہ شیڈ ،17سالہ مراد ولد مائیل سکنہ دیر حال اٹک،26سالہ شمیل احمد منظر ولد نصیر ہارون صدیقی سکنہKبلاک ،40سالہ محمد اشفاق ولد اسحاق مہران دال سویاں والے سکنہAبلاک شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچایا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او،ڈی پی او،ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی ،فائر بریگیڈ ،ایدھی ایمبولینس ،ٹی ایم اے اٹک کا عملہ ،پولیس ،ٹریفک پولیس ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کی ایمبولینس اور عملہ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک ،ای ڈی او ہیلتھ،بم ڈسپوزل سکواڈاور قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے ارکان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے فائر بریگیڈ نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا ،صفدر پلازہ کی چھتیں آگ اور دھوئیں کی وجہ سے با لکل سیاہ اور مارکیٹ میں دھماکے کی بناء پر جگہ جگہ شٹر گیٹ اور دوکانوں کے اندر موجود بکھرا ہوا سامان کسی جنگی علاقے کا منظر پیش کر رہا تھا دھماکے میں انتہائی مہلک اور تباہ کن ڈائنا میٹ استعمال کیا گیا ہے جو پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کرنے میں استعمال ہوتا ہے ،نماز فجر کے بعد ہونے والے دھماکے کی وجہ سے چہل ،پہل کم ہونے کی بناء پر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا،24دوکانوں پر مشتمل اس مارکیٹ میں زیادہ تر دوکانیں سی ڈیز،وڈیو فلموں اور وڈیو گیمز کی ہیں دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی ،پولیس نے فوری طور پر تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات کو اپنے قابو میں کر لیا جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ بھی دھماکے کے بعد عوام اور گاڑیوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے موقع پر موجود رہا ۔



25-08-2008 11:58 Attock News
This entry was posted on 25-08-2008 11:58. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 21 time. You can leave a comment.
Views: 2131    
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)

Comment an article
  Name
  E-mail
   Title
 Notify me of follow-up comments
This image contains a scrambled text, it is using a combination of colors, font size, background, angle in order to disallow computer to automate reading. You will have to reproduce it to post on my homepage
Enter what you see:

No comment posted

< Prev   Next >