ٹریڈ
یونینز کی بحالی سے کارکنوں پر لازم ہوگیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کو منافع
بخش ادارے میں تبدیل کریں ان خیالات کا اظہار نوپ ۔ سی بی اے کی طرف سے
راولپنڈی ڈی پی او میں ایک جلسہ عام میں کیا گیاجس کی صدارت مرکزی رہنما ء
سید فقیر حسین شاہ نے
کی جبکہ مہمان خصوصی سید مہندی حسن شاہ تھے جلسہ ٴ
عام سے داؤد غیور نوپ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمدیاسین اور دیگر مقررین نے
خطاب کیا جنہوں نے ٹریڈ یونینز کی بحالی پر وزیر اعظم ، آصف علی زرداری
اور محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کارکنو ں پر لازم
ہوگیا ہے کہ وہ محنت کر کے پاکستان پوسٹ کو ایک منافع بخش ادارے میں تبدیل
کریں قبل ازیں سی بی اے وفد نے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل نصیر احمد خان سے
ملاقات کی جنہوں نے وفد نے خوش آمدید کہتے ہوئے ملازمین کے مسائل کے حل کے
لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا
This entry was posted on 19-08-2008 01:00. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 25 time. You can leave a comment.
Views: 2426
Views: 2426