پیپلزپارٹی
اٹک کے صدر شیر افضل خان نے علاقے کی فلور ملز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ
آٹا مقامی طور پر فراہم کرنے کی بجائے سرحد پار سمگل کروا رہی ہیں۔ انہوں
نے فلور ملز مالکان کو خبردار کیا کہ وہ آٹے کی سمگلنگ فوری طور پر روک
دیں ورنہ
سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری
معلومات کے مطابق روزانہ اٹک کی حدود سے 40 تا50 ٹرک آٹا موٹر وے کے ذریعے
سرحد پار سمگل کروایا جارہا ہے۔ شیر افضل خان نے ملزمالکان سے اپیل کی کہ
ضلع اٹک سے باہر آٹا سمگل کرنا بند کردیں ورنہ ان کے خلاف قانون حرکت میں
آئے گا۔
This entry was posted on 17-08-2008 01:00. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 23 time. You can leave a comment.
Views: 2303
Views: 2303