اٹک پولیس نے تین ماہ کے دوران لاکھوں روپے کا جوا، اسلحہ، منشیات،
اور کئی خطرناک گینگ گرفتار کر کے ضلع کو جرائم سے پاک کرنے میں پیش رفت
کی ہے . ضلع اٹک کے تیرہ تھانوں
میں پولیس نے تین ماہ کے دوران قمار بازی کے 136اڈووں پر چھاپے مار
کر
لاکھوں روپے کا جوا اور سینکڑوں قمار باز گرفتار کیے جبکہ 11خطرناک گینگ
کے 33خطرناک ملزمان دھر لئے منشیات میں 4من 15کلو افیون، 11من 15کلو چرس،
189بوتل شراب ، 155عدالتی مفرور ، 20مفرور فوجی ، 91اشتہاری مجرمان ،
5کلاشنکوف، 25بارہ بور رائفل، 148پسٹل، 81ریوالور برآمد کر لئے تین ماہ
میں 793مقدمات درج ہوئے جن میں سے 705مقدمات کا چالان مکمل کر کے عدالت
میں پیش کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ
کر رکھا ہے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت میں معاف نہیں کریں گے عوام
جرائم کی نشاندہی کریں کاروائی کرنا ہمارا کام ہے جس تھانے کی کاکردگی
بہتر نہیں ہو گی اس ایس ایچ او سے باز پر س ہو گی ۔
This entry was posted on 14-08-2008 01:00. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 21 time. You can leave a comment.
Views: 2168
Views: 2168