Like what you see? If you like what you see, please tell a friend or family member about us! It's simple! Just click on the Tell a Friend hotlink below
Syndicate
فنڈکی عدم دستیابی،اٹک پارک
بریڈ فورڈ مور کے علاقہ میں واقع اٹک پارک کی فلڈز لائٹس کو دوبارہ لگانے کے لئے کونسل کے پاس فنڈنگ نہیں اس لئے شام کے بعد بچے اس پارک کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس پارک کی لائٹس کو بعض شرپسند عناصر نے توڑ دیا تھا اسی علاقہ میں
نئی تعمیر شدہ
مرے شاہ پارک میں بھی شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کر کے اس پارک کو کافی نقصان
پہنچایا تھا۔ مور سے لیبر کونسلر اور سابق لارڈ میئر غضنفر خالق نے لائٹس
توڑنے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے جبکہ بریڈ فورڈ کونسل کا کہنا ہے کہ
اٹک پارک پر مزید اخراجات کرنے سے پہلے وہاں پر سیکورٹی کا بندوبست کیا
جائے گا۔ اس پارک کے گرد کیمرے لگانے کے لئے پلاننگ کی درخواست کونسل کے
متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں داخل کر دی گئی ہے۔ کونسلر غضنفر خالق نے مزید کہا
کہ شرپسند عناصر کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ یہ بچوں کے کھیل کود کی
جگہ ہے۔ ایسے مقامات بچوں کو صحت مند اور جرائم سے دور رکھنے کے لئے
استعمال ہوتے ہیں اور ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
This entry was posted on 07-08-2008 12:19. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 8 time. You can leave a comment.
Views: 1160
Views: 1160