گندم کے بیج اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس سال بھی اٹک کے
بیشتر کا شتکار گندم کاشت نہ کرسکے جسکی وجہ سے آٹے کا بحران مزید شدید
ہوگیاہے۔مہنگائی کے باعث موجودہ حالات میں گندم کی کاشت کسانوں کیلئے
منافع
بخش نہیں رہی۔کھادوں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں،پانی کی عدم دستیابی
،موسم کے اثرات اور غیرمعیاری بیج نے کاشتکاروں کو گندم کاشت نہ کرنے پر
مجبور کردیا ہے اور اس سال بیشتر کاشتکاروں نے گندم کاشت نہیں کی۔ گندم
کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک میں جاری آٹے اور گندم کا بحران شدید
ہوگیا ہے،گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی کے باعث پنجاب سے سرحد
آٹے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔بلیک میلرز ناجائز منافع کمانے اور غریب
آدمی بچت کیلئے اٹک سے صوبہ سرحد کے ملحقہ علاقوں میں آٹا اور گندم اسمگل
کررہے ہیں۔
This entry was posted on 11-08-2008 01:00. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 17 time. You can leave a comment.
Views: 2113
Views: 2113