مہنگائی ‘ بے روزگاری اورلاقانونیت کے خلاف جمعہ کے روز اٹک میںاحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اٹک میں ریلی نکالی
گئی ‘ احتجاجی ریلی میں جماعت اسلامی اور
دیگر جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ لوگوں ایک بڑی تعدادنے شرکت کی
‘
احتجاجی ریلی کے شرکاء نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بینر اور کتبے
اٹھارکھے تھے ۔ مظاہرین نے مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو روکنے کیلئے
اقدامات کرنے کامطالبہ کیا ۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت
عوام کومعاشی ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہیں ۔ ریلی گورنمنٹ پائیلٹ
سکینڈری ہائی سکول کی مسجد سے نکالی گئی اور چوک فوراہ میں اپنا احتجاج
بلند کرکے پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔
This entry was posted on 12-08-2008 01:00. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 22 time. You can leave a comment.
Views: 3398
Views: 3398