اٹک فٹ بال کے فروغ کیلئے وفاقی ،صوبائی اور ضلعی حکومت کی مدد سے تمام وسائل بروئے کار لا کر اٹک کو فٹ بال کے کھیل میں صف اول پر لا یا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار چیئر مین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک ،سٹی ناظم
ملک
طاہر جاوید اعوان نے زمزمہ ریسٹورینٹ میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اٹک
کی زیر نگرانی ہو نے والے اٹک فٹ بال میلہ کی شاندارکامیابی کی خوشی میں
فٹ بال کے پرانے ،نئے کھلاڑیوں اورصحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ پر تکلف
عشا ئیہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن
اٹک رانا افسر علی خان ،کونسلر محمد سلیم چیمہ،سردار قدیر خان کھٹڑآف بسال
مزدور رہنما ناصر مسعود ،رانا فیصل علی خان ،اول خان،صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال
ایسوسی ایشن شاہد حسین ،سیکرٹری رانا ارسلان علی خان ،نئیر اسلام ،ارشد
خان،خالد بٹ،طفیل چاچا،ظہور سنجوال،خورشید،شیخ واحد اختر،شیر افضل
مخدادی،صوفی نور محمد اسماعیل جیلی ،نذیر احمد ،ناظم پنڈی گھیب،چئیر مین
ایجوکیٹر کلب سید قمر الدین ،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا
خان،جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ،آڈیٹر طارق محمود،محمد طیب اعوان کے
علاوہ دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی سٹی ناظم ملک طاہر جاوید
اعوان نے فٹ بال میلہ اٹک کی کامیابی میں میڈیا کے کر دار کو خصوصی طور پر
سراہا۔
This entry was posted on 04-08-2008 12:44. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 13 time. You can leave a comment.
Views: 2658
Views: 2658