اٹک(نامہ
نگار)ضلعی نائب صدر پی پی پی اٹک کیپٹن فقیر خان خٹک نے کہا ہے کہ مشاورت
کے اصولوں کے تحت کام کرنے کے اصول پر کار بند ہے اس وقت یونین کونسل اور
وارڈ کی سطح پ تنظیم سازی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے پیپلز پارٹی ان
تنظیموں
کے ذریعے حقیقی معنوں میں اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل حضرو کے زیر اہتمام منعقدہ
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام صدر یونین کونسل فور ملی
جنت گل نے کیا تھا پریس کانفرنس سے صدر تحصیل حضرو نصیر خان جدون ، جنرل
سیکرٹری مسعود میر ، نائب صدر فرحت مغل ، صدر پی وائی او ملک مسعود خان،
سکندر خان صدر یونین کونسل شادی خان ، ملک شعیب ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز
یوتھ آرگنائزیشن نے بھی خطاب کرتے ہوئے پارٹی کو متحد رکھنے اور اس میں
دراٹیں ڈالنے والے مفاد پرست عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔
This entry was posted on 04-08-2008 01:00. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 9 time. You can leave a comment.
Views: 1580
Views: 1580