Like what you see? If you like what you see, please tell a friend or family member about us! It's simple! Just click on the Tell a Friend hotlink below
Syndicate
نرسنگ سکول طالبات مسائل کا شکار
اٹک(نامہ نگار)
دکھی انسانیت کی خدمت کا عزم لیکر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی نرسنگ
سکول اٹک کی120سے زائد زیر تعلیم طالبات مسائل کا شکار ہو گئیں ضلعی رابطہ
آفیسر اٹک ، ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر افسران نے مجرمانہ
خاموشی اختیار کر
لی تفصیلات کے مطابق اٹک تین میلہ روڈ پر واقع نرسنگ سکول میں گرمی کی شدت
کے اس موسم میں واٹر کولر خراب ہونے کی بنا پر زیر تعلیم نرسنگ سٹاف ٹینکی
کا گرم پانی پینے پر مجبور ہیں باتھ روم بند ہونے کی بنا پر بدبو اور تعفن
کی وجہ سے حاجات ضروریہ پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے خانساماں کی
آسامی موجود ہونے کے باوجود اس کو پر نہیں کیا گیا صبح جن طالبات کی ڈیوٹی
120سے زائد پراٹھے ،چائے اور ناشتے کی دیگر اشیاء بنانے پر لگتی ہے وہ
طالبات ڈیوٹی دینے کے قابل نہیں رہتیں غالب امکان ہے کہ خانساماں کسی افسر
کے گھر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہو گا جس طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال
اٹک کا ملازم طویل عرصے تک ای ڈی او فنانس ، محمد افضل جاوید علوی، کے گھر
غیر قانونی طور پرکام کرتا رہا حکومتوں کی تبدیلی کے بعد ہسپتال کی
انتظامیہ کو معلوم ہوا توانہوں نے اس کو واپس بلوا کر ہسپتال میں ڈیوٹی
لگوائی اس سلسلے میں نرسنگ سکول کی پرنسپل سے رابطہ کرنے کو کوشش کی گئی
تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا ۔
This entry was posted on 01-08-2008 00:00. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 4 time. You can leave a comment.
Views: 716
Views: 716