اٹک(نامہ
نگار)اٹک پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی میڈیکل سہولیات اور ڈاکٹر کی سہولت
سے محروم ہیں۔پچھلے پانچ ماہ سے پی ٹی سی ایل کے پینل میں کسی ڈاکٹر کی
تعنیاتی نہیں ہوئی۔پی ٹی سی ایل ملازمین ڈاکٹر کی عدم دستیابی اور
میڈیکل
سہولیات نہ ہونے پر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پی ٹی سی ایل ہیڈکواٹر اِس
سلسلہ میں کوئی فوری کاروائی نہیں کی۔پی ٹی سی ایل اٹک میں بہت سے ملازمین
حد درجہ غربت کی سطح پر ہیں اور اُن کے والدین بیمار ی کی صورت میں
ڈیپارٹمنٹ کی میڈیکل کی سہولت بھی نہیں رکھتے۔ وہ اِنتہائی پسماندگی کی
سطح پر زندگی گزار رِہے ہیں۔اٹک پی ٹی سی ایل کے ملازمین پی ٹی سی ایل
انتظامیہ سے سوال کرتے ہیں۔ کہ اُنہیں میڈیکل کی سہولت سے کیونکر محروم
کیا جا رہا ہے؟اٹک پی ٹی سی ایل ملازمین وفاقی وزیر مواصلات اورچئیرمین پی
ٹی سی ایل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور ملازمین کو میڈیکل ریلیف دینے
کے احکامات جاری کریں۔
This entry was posted on 27-07-2008 01:00. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 4 time. You can leave a comment.
Views: 1830
Views: 1830