اٹک(نامہ
نگار)مسلم لیگ ابو ظہبی کے سابق صدر نظام دین میر نے کہا ہے کہ حکومت
سزائے موت کی قانون کو عمر قید میں تبدیل کرے تاکہ صرف بھارتی جاسوس سرجیت
سنگھ کی موت کو عمر قید میں تبدیل نہ کیا جائے بلکہ اس قانون کا اطلاق
پاکستان کے تمام سزائے موت کے قیدیوں پر کیا جائے ان خیالات کا اظہار
انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کے ساتھ
اور اس کے شہریوں کے ساتھ وہی سلوک روا رکھے جو وہ ہمارے شہریوں کے ساتھ
رکھتے ہیں پاکستان نوجوان کرکٹ میچ دیکھنے گیا اور اس کی نعش شدید تشدد کے
بعد واپس کی گئی جو بھارتی حکومت کی نام نہاد سیکولر پالیسی کا منہ بولتا
ثبوت ہے ۔
This entry was posted on 26-07-2008 01:00. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 7 time. You can leave a comment.
Views: 1610
Views: 1610