پانچ لاکھ روپے رقم واپس مانگنے پر چار افراد نے رات کی تاریکی میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے میاں بیوی اور بیٹوں کر زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق پائندہ کان حال گولڑہ نے تھانہ صدر میں بیان دیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے سلسلہ میں سنجوال کے قریب خیمہ لگایا تین قبل میں نے ببرک خان سے اپنے پانچ لاکھ روپے جو بھیڑوں کے کاروبار کے لئے دئے تھے واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ انکاری ہو گیا رات تین بجے کے قریب ببرک خان اپنے ساتھیوں روزی خان، شربت خان اور کثیر خان کے ہمراہ کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے مسلحہ ہمارے خیمے پر حملہ کر دیا جس میں میری بیوی بیٹے سلمان ،اسلم خان ، زاہد گل اور عزیز خان زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا.
This entry was posted on 25-07-2008 15:18. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 11 time. You can leave a comment.
Views: 1832
Views: 1832