انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے
انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے وائس چیئر مین سیّد صارم برنی حیدرآباد میں
سرِبازار اپنے کمسن بچوں کوفروخت کرنے والی خاتون عائشہ زاہد اور اس کے
بچوں کو اسکے شوہر سے ملاقات کیلئے لیکر بذاتِ خود اپنے وفد کے ہمراہ
جمعرات کی سپہرسکھرجیل پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سرِبازار
اپنے کمسن بچوں کو فروخت کرنے والی خاتون عائشہ زاہد اور اسکے دو کمسن بچے
جو انصار برنی ٹرسٹ کی تحویل میں ہیں کو ٹرسٹ کے وائس چیئر مین سیّد صارم
برنی خاتون کے شوہر ملک زاہد سے ملاقات کیلئے جمعرات کی سپہرسکھرسینٹرل
جیل پہنچے تھے اِنھوں نے اس موقع پر کہا کہ دنیا کا کوئی قانون کسی بیو ی
کو اسکے شوہر اور معصوم بچوں کو ان کے باپ سے ملنے سے نہیں روک سکتا اور
افسوس ناک پہلویہ ہے کہ عائشہ اور اس کے معصوم بچے اپنے شوہر اور باپ سے
اٹھارہ ماہ تک ملنے سے محروم رہے اور اس لیئے انسانی تقاضوں کو پورا کرنے
کیلئے میں بذاتِ خود سکھر سینٹرل جیل آیا ہو ں اور یہ اُمیدبھی ظاہر کی
کہ انصار برنی ٹرسٹ جلد ہی عائشہ کے شوہر ملک زاہد کو ضمانت پر رہائی دلا
دے گا اور اس کیلئے انھوں نے اپنی لیگل ایڈکمیٹی کو جیل سے یہ احکامات بھی
جاری کردیئے ہیں کہ وہ جلد از جلد زاہد کی ضمانت پر رہائی کو ممکن بنائیں
۔صارم برنی نے ملاقات کے دوران زاہد کو یہ اطمینان بھی دلایا کہ وہ
اطمینان رکھے اگر وہ بے گناہ ہے تو انصار برنی ٹرسٹ اِسے جلد ہی جیل کی
سلاخوں سے باہر نکال لے گااور وہ عنقریب اپنے بیوی بچوں کے درمیان ہوگا ۔
ملاقات کے دوران معصوم بچوںاور عائشہ کے چہرے عرصہ دراز بعداپنے باپ
اورشوہر کو دیکھ کر کھل اُٹھے اور بچے جیل کا خیال کیئے بناء خوشی سے
ناچنے لگے اوریہ دیکھ کر عا ئشہ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسوں چھلک پڑے
اور اس موقع پر عائشہ نے سکھر جیل کی انتظامیہ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ
اداکیا جنہوں نے اتنے اچھے ماحول میں ان کی ملاقات کو ممکن بنایا اورعا
ئشہ نے اس موقع پر عوام النّاس اور حکامِ بالا سے بھی یہ اپیل کی کہ مجھے
امداد نہیں بلکہ انصاف چاہیئے۔
This entry was posted on 25-07-2008 11:38. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 7 time. You can leave a comment.
Views: 1667
Views: 1667