پنجاب تلعیمی اصلاحات پروگرام کے تحت ضلع
اٹک میں مختلف سکولوں کی حالت بہتر بنانے کےلئے 605 منصوبے مکمل کئے گئے
ہیں جن پر 31 کروڑ 68 لاکھ 46 ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی۔ یہ بات
محکمہ تعلیم کے ترجمان نے منگل کو ”اے پی پی“ کو بتائی۔ تفصیلات کے مطابق
مختلف سکولوں میں 260 نئے کمرے، 200 واش روم تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ 87
سکولوں کی چار دیواری تعمیر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 84 سکولوں میں پینے کا
صاف پانی اور 58 سکولوں کو بجلی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ان منصوبوں کی
تکمیل سے ہزاروں طلبہ کو بنیادی سہولیات میسر آئی ہیں اور معیار تعلیم
بلند ہوا ہے۔
This entry was posted on 23-07-2008 14:38. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 6 time. You can leave a comment.
Views: 1619
Views: 1619