Like what you see? If you like what you see, please tell a friend or family member about us! It's simple! Just click on the Tell a Friend hotlink below
Syndicate
خواتین اساتذہ تنخواہ سے محروم
اٹک(نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زنانہ حسن ابدال کی محکمانہ غفلت کی بنا پر تحصیل حسن ابدال کی 100سے زائد خاتون اساتذہ تنخواہ سے محروم مبینہ طور پر سرکاری خزانے سے تنخواہیں نکلوانے کے باوجود ادائیگی میں رکاوٹ ہونے کی بنا پر مذکورہ خاتون اساتذہ کو شدید مالی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال میں تعینات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ حسن ابدال نے سرکاری خزانے سے 100سے ذائد ریگولر اساتذہ کے پے بل پاس ہونے کے باوجود انہیں تنخواہوں کی ادائیگی روک رکھی ہے جس کی بنا پر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں بعض خواتین اساتذہ نے بتایا کہ مذکورہ آفیسر زچگی کی چھٹیوں کے دوران مختلف حیلے بہانوں سے تنخواہوں کی ادائیگی روک لیتی ہیں جس کی وجہ سے خواتین اساتذہ ان ایام میں سخت مالی تنگ دستی کا شکار رہتی ہیں.
اساتذہ کی اکثریت نے بتایا کہ چھٹی کی درخواست دینے کے باوجود مانیٹرنگ ٹیم کو مذکورہ ٹیچر کے بارے میں غیر حاضر ہونا بتایا جاتا ہے اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ آفیسر کو حسن ابدال سے تبدیل کیا جائے ورنہ ان کے خلاف خاتون اساتذہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گی.
This entry was posted on 14-07-2008 14:20. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 8 time. You can leave a comment.
Views: 998
Views: 998