Like what you see? If you like what you see, please tell a friend or family member about us! It's simple! Just click on the Tell a Friend hotlink below
حضرو یونین کونسل بہادر خان میں نوجوان کو فائرنگ کر کے
واقعہ جتیال گاوں میں پیش آیا. بابر محمود رات کے وقت رفعہ حاجت کے لئیے کھیتوں میں گیا اور نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی. مقتول کے لواحقین نے کسی پر دعویداری نہیں کی پولیس نے بابر محمود کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی. حضرو(بیورورپورٹ) یونین کونسل بہادر خان کے دیہات جتیال میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا. بابر محمود ولد جمعہ خان سکنہ جتیال رات ساڑھے آٹھ بجے اپنے گاوں میں رفعہ حاجت کیلئے شمال کی جانب کھیتوں میں گیا جہاں نامعلوم شخص نے اسکی معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے. پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم قاتل کی تلاش شروع کر دی.
Views: 5083