Like what you see? If you like what you see, please tell a friend or family member about us! It's simple! Just click on the Tell a Friend hotlink below
اٹک کو پیرس بنانے کے دعویداروں نے دفتر آنا چھوڑ دیا
جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ٹی ایم اہلکاروں کی غفلت کا ثبوت ہے. اٹک نیوز سروے میں عوام کا اظہارخیال اٹک (نمایندہ خصوصی) گزشتہ آٹھ سالوں میں اٹک کو پیرس بنانے والوں نے دفتر میں نہ صرف آنا چھوڑ دیا بلکہ سایلین کو بھی دھکھے کھانے کے لیئے چھوڑ دیا ہے. سنٹری سٹاف کی نا اہلی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگنا شروع ہو گئے ہیں. اور شہر سے گزرنے والا نالہ جو گرلز ہائی سکول نمبر 1 چوک سے شیخ شاہدی پٹرول پمپ تک نہایت خستہ حالت میں ہے اور یوں دکھائی دیتا ہے جیسے سال بھر سے صفائی والا عملہ نہیں آیا ہے عوام نے مجاز حکام سے صورتحال بہتر بنانے کے لئیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے.
Views: 5015