ٹریفک جام، خواتین کا چلنا مشکل، دکانداروں کی پیسہ کماو پالیسی، انتظامیہ چپ
حضرو(سٹاف رپورٹر) شہر کے بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے خواتین اور پیدل چلنے والوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پر رہا ہے. فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں نے آدھا روڈ بھی کور کیا ہو ا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہنا شروع ہو گیا ہے.
ان کے خلاف کاروائی کرنے والا کوئی نہیں. کئی بار شکایات کے باوجودٹی ایم او ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتا. یہ بات سروے کے دوران شہریوں نے بتائی اور کہا کہ یہ دکان دار ایک دکان کا کرایہ دیتے ہیں اور آگے تجاوزات قائم کر کے ڈبل کرائے وصول کرتے ہیں.
This entry was posted on 15-05-2008 19:16. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 24 time. You can leave a comment.
Views: 6563
Views: 6563