Like what you see? If you like what you see, please tell a friend or family member about us! It's simple! Just click on the Tell a Friend hotlink below
اٹک میں سات سالوں کے دوران ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے، احتساب
کمیشن مافیا نے ضلع اٹک میں غیر معیاری ترقیاتی کاموں کی مد میں کڑوڑوں لوٹے، بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، چہیتے عرصہ دراز سے تعینات
ضلع اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں، زیادہ تر ترقیاتی منصوبے کاغذی ہیں، غریبوں کے بچوں کو نوکریاں نہیں ملیں، رانا شوکت علی خان
اٹک(نمائندہ خصوصی) میاں شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب دوست محمد کھوکر ضلعی حکومت اور اٹک کے سرکاری کرپٹ افسران سے احتساب کا عمل شروع کریں. ضلعی حکومت کے سات سالہ دور میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے. اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز ملنے کے باوجود ضلع اٹک میں غیر معیاری ترقیاتی کاموںکے علاوہ کڑوڑوں روپے کمیشن مافیا نے کمائے.
ضلع اٹک کے ہزاروں افراد کی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑئی گئین. ان خیالات کا اظہارضلعی اسمبلی اٹک کے اپوزیشن لیڈر رانا شوکت علی خان نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے اور ان کی دی گئ ترقیاتی سکیموں پر بلکل عمل نہیں کیا گیا.
رانا شوکت علی خان نے کہا ہے کہ ضلعی حکمران ضلع بھر میں ترقیاتی کاموںکا دعویٰ کرتے ہیں لیکن وہ نظر نہیں آتے اور یوں لگتا ہے کہ زیادہ تر کام کاغذوں میں اضافی لاگت کے ساتھ ہوئے ہیں. رانا شوکت علی خان نے کہا کہ کئ سرکاری افسران تین سال کی تعیاناتی کے بجائے چار اور پانچ سالوں سے تعیانات ہیں اور وہ حکمرانوں کے اشاروں تمام کام ان کو خوش کرنے کے لئے کر رہے ہیں اور انہوں نے ہر کام میں میرٹ کے دحھجیاں اڑائی ہوئی ہیں.
Views: 5478