Nov
22
2008
Today

Your Favorite GSM Service ?
Attock
7°C
اٹک میں سات سالوں کے دوران ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے، احتساب PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
 

کمیشن مافیا نے ضلع اٹک میں غیر معیاری ترقیاتی کاموں کی مد میں کڑوڑوں لوٹے، بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، چہیتے عرصہ دراز سے تعینات

ضلع اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں، زیادہ تر ترقیاتی منصوبے کاغذی ہیں، غریبوں کے بچوں کو نوکریاں نہیں ملیں، رانا شوکت علی خان

اٹک‌(نمائندہ خصوصی) میاں شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب دوست محمد کھوکر ضلعی حکومت اور اٹک کے سرکاری کرپٹ افسران سے احتساب کا عمل شروع کریں. ضلعی حکومت کے سات سالہ دور میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے. اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز ملنے کے باوجود ضلع اٹک میں غیر معیاری ترقیاتی کاموں‌کے علاوہ کڑوڑوں روپے کمیشن مافیا نے کمائے.

 ضلع اٹک کے ہزاروں افراد کی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑئی گئین. ان خیالات کا اظہارضلعی اسمبلی اٹک کے اپوزیشن لیڈر رانا شوکت علی خان نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے اور ان کی دی گئ ترقیاتی سکیموں پر بلکل عمل نہیں کیا گیا.

 رانا شوکت علی خان نے کہا ہے کہ ضلعی حکمران ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں‌کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن وہ نظر نہیں آتے اور یوں لگتا ہے کہ زیادہ تر کام کاغذوں میں اضافی لاگت کے ساتھ ہوئے ہیں. رانا شوکت علی خان نے کہا کہ کئ سرکاری افسران تین سال کی تعیاناتی کے بجائے چار اور پانچ سالوں سے تعیانات ہیں اور وہ حکمرانوں کے اشاروں تمام کام ان کو خوش کرنے کے لئے کر رہے ہیں اور انہوں نے ہر کام میں میرٹ کے دحھجیاں اڑائی ہوئی ہیں.




07-05-2008 00:41 Online News
This entry was posted on 07-05-2008 00:41. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 38 time. You can leave a comment.
Views: 6326    
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)

Comment an article
  Name
  E-mail
   Title
 Notify me of follow-up comments
This image contains a scrambled text, it is using a combination of colors, font size, background, angle in order to disallow computer to automate reading. You will have to reproduce it to post on my homepage
Enter what you see:

No comment posted

< Prev   Next >