Nov
22
2008
Today

Do you like new look of ATTOCK news website?
Attock
7°C
ضلعی حکومت شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
 
پولیس چوری، ڈکیتی، فحاشی اور جوئے کی لعنت کیخلاف موثر حکمت عملی اختیار کر کے معاشرتی برائیوں کا قلعہ قمع کرے۔
اٹک (نامہ نگار) ضلع اٹک کے ناظم میجر طاہر صادق نے انجمن تاجران حضرو کے صدر سلیم خان کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات میں املاک کو لوٹنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہ کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یہ بات انہوں نے تحصیل حضرو کے گاوں کے انجمن تاجران کے صدر سلیم خان کے ہجرہ میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کے دوران ان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ضلعی ناظم اٹک نے کہا کہ شہرویوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کا اولین فرض ہے اور محکمہ پولیس کا چاہیےکہ وہ چوری ڈکیتی فحاشی اور جوئے جیسی معاشرتی برائیوں کا قلعہ قمع کر ے۔ انہوں نے ضلع اٹک میں چوری، رہزنی،

فحاشی، جوئے اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پو گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ضلع کے امن امان کی بہتریں صورت حال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے محکمہ پولیس میں بھرتیاں اسی مقصد سے کی تھیں کہ محکمہ کو نفری کی کمی جیسے سنگین مسائل سے چھٹکارا دلایا جا سکے اور امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنا جاسکے لیکن سیاسی ماحول کی تبدیلی سے امن و امان کی حالت میں ابتری آئی ہے۔ اب یہ ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ بگڑتی ہوی صورتحال پر قابو پائےٴ۔



03-05-2008 18:16 Online News
This entry was posted on 03-05-2008 18:16. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. This article was favoured 23 time. You can leave a comment.
Views: 6288    
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)

Comment an article
  Name
  E-mail
   Title
 Notify me of follow-up comments
This image contains a scrambled text, it is using a combination of colors, font size, background, angle in order to disallow computer to automate reading. You will have to reproduce it to post on my homepage
Enter what you see:

No comment posted

< Prev   Next >