Like what you see? If you like what you see, please tell a friend or family member about us! It's simple! Just click on the Tell a Friend hotlink below
تعلیم کے نام پر کرپٹ مافیا کی لوٹ مار، والدین پریشان ہو
اکثر پرائیویٹ سکولوں میں استاتذہ کی تعداد پوری نہیں، کئی لوگوں نے اپنے گھروں میں اکیڈمیاں کھول رکھی ہیں۔ ٹیوشن باقاعدہ کاروبار بن گیا۔ خواتین ٹیچرز اکثر غیر حاضر رہتی ہیں۔ محکمہ تعلیم والے بھی چپ ہیں۔ بار بار شکایات پر بھی کوئی ٹس سے مس نہ ہوا ۔ عوام علاقہ
اٹک (نمائندہ خصوصی) اٹک شہر اور گردونواح میں پرائیویٹ سکولز کے نام پر لوگوں نے عوام کے جذبات سے کھلنا معمول بنا لیا ہے۔ اکثر سکولوں کے اندر لڑکوں اور لڑکیوں کو پڑھانے والے ٹیچر کم عمر ہیں جن کا نہ تو تجربہ ہے اور نہ وہ ٹیچنگ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں۔
یہ سلسلہ اس وقت عروج پر جا رہا ہے۔ اور لوگوں نے اپنے گھروں میں اکیڈمیاں کھول رکھی ہیں۔ اس کا ناجائز استعمال کر کے لوگوں نے اپنا روزگار بنا لیا ہے۔ شکردرہ گاوں، شین باغ، سروالہ، مرزا کے علاوہ دور دراز علاقوں میں جگہ جگہ تعلیم کے بہانے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ بعض سکولوں کی فیسیں اتنی زیادہ ہیں کہ لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے سے محروم ہیں۔
Views: 6354