Like what you see? If you like what you see, please tell a friend or family member about us! It's simple! Just click on the Tell a Friend hotlink below
فتح جنگ میں قصاب کی دوکان سے چوری شدہ بکریاں برآمد
فتح جنگ (نمائندہ خصوصی) فتح جنگ میں چوری شدہ بکریاں قصاب کی دکان سے برآمد۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل فتح جنگ کے نواحی گاوں کوٹیرہ میں فیروز نامی شخص کے باڑہ سے چھ بکریاں چوری کر لی گئی تھیں جس نے تلاش کے دوران کھوڑ روڈ پر پر محمد یوسف قصاب کی دوکان کے باہر بندھی ہوئی بکریوں کو شناخت کر کے فتح جنگ پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چار زندہ بکریاں زندہ برامد کر لیں۔ پولیس نے قصاب محمد یوصف کو گرفتار کر کے اصل ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے
Views: 6218