| حکومت اور مسائل |
|
|
|
مخلوط حکومت کا وزیراعظم کمزور ہوتا ہے۔ گیلانی صاحب کوزرداری صاحب لاۓ ہیں۔ قدرتی امر ہے وہ اپنے باس کی ہدایات پرعمل کرنے کے پابند ہونگے۔
سیاسی جماعتوں کے اندر انتخابات کا عمل نہ ہے۔ اس کے با وجود عام لوگ ان بڑی جماعتوں سے وابستہ ہیں اوران ہی کر ووٹ کے لئے ترجیح دیتے ہیں۔اسلئےسیاست پر بڑے لوگوں کی اجارہ داری ہے۔ جو اصولوں کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو نصب ا لعین بناتے ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے اندرعد م جمہوریت ہے۔ عام آدمی کو اس کا علم نہیں اور نہ ہی وہ اس کی پرواہ کرتا ہے- اس وجہ سےدرمیانی طبقہ کے لوگوں کے لئے قیادت کے دروازے بند ہیں۔
موجودہ مخلوط حکومت کی بنیاد 'اشتراک اختیارات' اور'وزارتوں کی تقسیم' ہے- اس حکومت پر امریکہ کے ایجنڈا کا دباؤ بہی ہو گا۔ جس کی قبائلی علاقہ جات سے مخالفت ہو گی-قبائلیوں کو امریکہ شکست نہیں دے سکا تو نئی حکومت ان پر کیسے قابو پاۓ گی-
فوج اور پنٹا گان کے درمیان اپنے تعلقات ہیں-فوجی اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی حکومت کی حثییت متوازی ہو گی۔ اس تناظر میں حکومت فوج کو مکمل طور پر زیر اثر کرنے میں کہاں تک کامیاب ہوتی ہے وقت فیصلہ کرے گا-
صدر ابھی تنہا نہیں-اس کو اسٹیبلشمنٹ اور فوج کا تعاون حاصل ہے۔اسلۓ عدلیہ بحالی حکومت کے سامنے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ عدلیہ کی بحالی میں تاخیرپر وکلاء کا احتجاج دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے۔ جس سے نپٹنا حکومت کے لئے آسان نہیں ہو گا۔
امکان ہے کہ اپنے آپ کو زیادہ با اختیارات بنانے میں یہ حکومت آئینی اور قانونی پچید گیوں کی دلدل میں پھنس جاۓ گی اور عوام کی فلاح و بہبود، مہنگائی، بجلی ،پانی اورقومی سلامتی کے مسائل کا حل محض خواب بن کر رہ جاۓ گا-
مفادات کی تقسیم پر قیادت کے اندر اختلاف بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے جومخلوط حکومت کو نقصان دے سکتا ہے-
گینگلے خان
Users' Comments (7) |
|
![]()
13-07-2008 03:52, , Guest A good article that has brought out correct facts and that now events taking place have confirmed. Government has virtually failed. God save Pakistan. ![]()
15-05-2008 22:50, , Guest ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک اتنے ترقی یافتہ ہو گئے ہیں اور ہم ابھی تک امریکہ جیسی تاقتوں کے مہتاج بنے ہوئے ہیں. ![]()
15-05-2008 22:48, , Guest ہمارے حکومت مہنگائی اور غربت کے سوا عوام کو کچھ نہیں دے سکتی ہے. ![]()
15-05-2008 22:42, , Guest can we have more articles in urdu please? ![]()
08-04-2008 00:27, , Guest A correct analysis of the situation. Things are now changing as predicted in the article. ![]()
02-04-2008 01:57, , Guest Dear Urdu Lover Thanks for appreciation urdu article. Gangly Khan ![]()
31-03-2008 22:17, , Guest love to see urdu articles on our attocknews thanks gangly |
||
|
| < Prev |
|---|





(0 vote)
Views: 12598