Do you think recent suicide blasts are a reaction against Lal Masjid operation?
Attock
6°C
طالبان نے پولینڈ کے انجینئر کے اغواء کی ذمہ داری قبول
 
طالبان نے ضلع اٹک سے تین روز قبل ایک غیر ملکی کمپنی کے لیے کام کرنے والے پولینڈ کے انجینئر کے اغواء کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ تیل تلاش کرنے والی ایک غیر ملکی کمپنی جیو فزیکل کے لیے کام کرنے والے پولش انجینئر کو اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی سڑک کے قریب زمین کا سروے کر رہے تھے۔ تحریکِ طالبان کے ترجمان نے ”برطانوی ریڈیو“ سے با ت چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مغوی پولش انجینئر کو محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولش انیجنیئر کا نام پیٹر سٹامزک ہے جو ایک غیر ملکی جیو فزیکل نامی کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں کہ جب تک حکومت درہ آدم خیل، باجوڑ اور سوات میں فوجی کارروائی نہیں روکتی اور گرفتار شدہ طالبان کو رہا نہیں کرتی، اس وقت تک غیر ملکی انجینئر کو رہا نہیں کیا جائے گا اور ان کی جان خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف سوات کے طالبان نے بھی دو چینی انجینئروں کی رہائی کے بدلے اپنے 136 ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوات طالبان کے ترجمان مسلم خان نے برطانوی ریڈیو کو بتایا کہ انہوں نے یہ مطالبہ گزشتہ روز چین کی حکومت کی نمائندگی کرنے والے مذاکراتی ٹیم کے سامنے رکھا ہے۔ دوسری جانب تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے برطانوی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرائے جانے والے پمفلٹ کو بے اثر قراردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسے ان کی مزاحمت پر اس لیے اثر نہیں پڑ سکتا کیونکہ جب فوج طالبان کا سامنا نہیں کر سکتی تو عوام کیسے کر پائیں گے۔ دوسری طرف تحریک طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود نے اپنی تنظیم کے ترجمان مولوی عمر کے توسط سے پاکستانی عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ طالبان مستقبل میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والی اپنی کاروائیوں میں اس بات کا خیال رکھیں گے کہ بیگناہ شہریوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو خبردار کیا کہ وہ جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے سے گریز کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے اور مولوی فقیر کی ہلاکت کے بارے میں گزشتہ روز میڈیا میں جو خبریں نشر ہوئی تھیں وہ سراسر بے بنیاد اور غلط ہیں۔


07-10-2008 13:35 Attock News
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 07-10-2008 13:35. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 22 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 28-12-2008 04:15
Views: 1535
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)

Comment an article
  Name
  E-mail
   Title
Available characters: 600
 Notify me of follow-up comments
This image contains a scrambled text, it is using a combination of colors, font size, background, angle in order to disallow computer to automate reading. You will have to reproduce it to post on my homepage
Enter what you see:

No comment posted

2007-2009
< Prev   Next >