Your Favorite GSM Service ?
Attock
6°C
سرخیاں اپکی متن درویش کا
 
مسائل ملکر حل کریں گے۔بش کی زداری کو یقین دہانی
م۔ بے شک بھائی بھائی بن کر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں انتہاپسندوں کا مکو ٹھپ دیں گے جسکا انعام صرف پاکستان کا مقدر ہوگا خود کش بمبار پاکستان کو خاک و خون میں نہلاتے رہیں گے لیکن امریکہ محفوظ و مامون رہے گا۔دونوں ویل ڈن
س۔امریکہ کو سب سے بڑا خطرہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے ہے۔رابرٹ گیٹس امریکی وزیر دفاع
م۔اپکے اس حقیقت پسندانہ نظرئیی کی ہم سو فیصد تائید کرتے ہیں کیونکہ جنگجو قبائلیوں نے امریکہ کو شکست کے دہانے لاکھڑا کیا۔گورے بادشاہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس راز کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما ہیں۔اپ قبائلیوں کے خلاف شو شہ ارائی و غوغہ ارائی کرکے پاکستان کے جوہری پروگرام کے ساتھ انکھ مچولی کھیلنا چاہتے ہواپکی خباثت عیاں ہوچکی ہے لیکن وطن کی سلامتی کے لئے سولہ کروڑ کا بے حس ریوڑ کسی وقت شاہیں بنکر تمھاری انکھیں نوچ لے گا۔ازمائش شرط ہے۔
س۔وکلا نے ملک بھر میں یوم افتخار منایا۔ایک خبر
م۔لیکن وکلا کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اپ چاہے روزانہ یوم افتخار مناتے رہیں لیکن پی پی سرکار چوہدری افتخار کو نظام عدل کا افتخار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اس لئے عدالتوں میں بلکنے والے سائلین کو ایک شخصیت پر فوقیت نہ دی جائے۔
س۔شہریوں پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے بنک نذر اتش پولیس فائرنگ سے سات ہلاک۔خبر
م.نپولین بونا پارٹ نے درست ہی کہا تھا کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے پر بھوکے شیروں کی طرح چھوڑ دو یہ ایک دوسرے کو چیر پھاڑ کر ختم کردیں گے۔ویسے ڈالروں کی برسات میں غیروں کے لئے اپنی دھرتی کو میدان جنگ بنانے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہوا کرتا ہے۔امریکہ زندہ باد
س۔امید ہے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔بش
م۔تاکہ 2015 کے لئے امریکہ میں جاری کئے جانیوالے عالمی نقشہ میں سے پاکستان کا نام مٹانے کی بداعمالیوں کی طرف پیش قدمی جاری رہے۔لیکن بش صاحب یاد رکھیی کہ سو سنار کی اور ایک لوہار کی۔
س۔عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔وزیر اعلی
م۔مہربانی فرما کر اس فقرے کی جگہ دوسرا جملہ سیٹ کیا جائے کیونکہ اس فقرے کو سنکر دل کے وال بند ہونے لگتے ہیں۔
س۔امریکی میڈیا کو عافیہ صدیقی کے خلاف پروپگنڈہ تیز کرنے کا حکم،واشنگٹن ٹائمز
م۔جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے جھوٹ ایک ایسا ننگا بدن ہے جسے ہزاروں پردوں کی اوٹ میں بھی چھپا دیا جائے وہ پھر بھی ننگا رہتا ہے
س۔امریکہ سے بھیگ مانگنے نہیں آئے۔شیری رحمان
م۔ تو کیا آپ وائٹ ہاوس فتح کرنے ائی ہیں۔شیریں بہن غصہ مت کیجیی ایسا ہی ہوتا ہے،پاکستان نام کی سلطنت کے تمام ادوار کے حاکمان صرف دو وجوہات کی وجہ سے امریکہ یاترا فرماتے ہیں جس میں وائٹ ہاوس کے شیطانوں سے اپنی حکومت کی طوالت کے لئے تعویز گنڈے حاصل کئے جاتے ہیں دوم۔امریکہ سے امداد کے نام پر خیرات حاصل کرنا۔تیسری کوئی وجہ ہو ہی نہیں سکتی۔اسی لئے معذرت کے ساتھ عرض کرتے ہیں کہ سچ بولنے سے ادمی امیر تو نہیں ہوجاتا لیکن وہ حقائق کو تسلیم کرنے پر امادہ ضرور ہوجاتا ہے۔
س۔پشاور سفیر کے بعد افغان کمرشل کونصلر بھی اغوا عبد الخالق کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ثنانیوز
م۔اگے اگے دیکھئیی ہوتا ہے کیا؟ جب تک افغانستان پر کرزئی اور گورے فوجیوں کا قبضہ برقرار ہے اپکو روزانہ ایسی دل گداز خبروں سے اراستہ و پیراستہ کیا جائے گا۔جہاں تک افغان سفیر کا تعلق ہے تو اسکی زندگی کی ضمانت صرف اللہ ہی دے سکتا ہے کیونکہ اغوا کار وہ بھیڑئیی ہیں جن سے خیر کی توقع کرنا دن میں تارے دیکھنے کے مترادف ہے۔ویسے بھی جن اغوا کاروں کو امریکی دست شفقت ملا ہوا ہو تو تب لاشیں ہی برامد ہوتیں ہیں۔
س۔اگسٹا نوے بی حمزہ ابدوز ستمبر میں پاک بحریہ کے سپرد کی جائے گی۔اے پی پی
م۔ہتھیاروں کو سٹوروں یا سمندروں کی سجاوٹ کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ہمارے ایٹمی جواہر ہمیں امریکی جارہیت کے ظلمت کدوں کے خلاف تحفظ دے سکے تو بھلا ابدوزیں ہمارا تحفظ کیسے کرسکتی ہیں؟عرض خدمت ہے کہ فوجوں کو ہتھیاروں کی بجائے یقین محکم ایمان و ایقان کی دولت سے سرفراز کیا جائے جس روز پاک فوج مکمل طور پر ان گوہر مقصود کا دامن چھوڑ بیٹھی تو ہمارا حشر بھی وہی ہوگا جو ان دنوں بغداد میں امریکی سورماووں کا ہورہا ہے۔
س۔ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ اسلام اباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے کر حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔ایک خبر
م۔انصاف کے پالنہاروں سے جان کی امان پاتے ہوئے عرض ہے کہ کیا ایسا کرنے سے عو۲ام کو کوئی ریلیف مل سکتا ہے۔نہیں جج صاحب جب تک استحصال پر مبنی نظام امریت تبدیل نہیں ہوتا تو کچھ بھی نہیں بدلے گا۔اپکی بندہ پروری پر جان بھی قربان مگر احتیاط کریں کیونکہ افتخار عدالت کا سارا قصہ الم نشرح ہے۔
س۔سندھ حکومت نے نئے مالیاتی ایوارڈ کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ایک خبر
م۔اور اس کمیٹی کے لگاتار پانچ سال اجلاس ہوتے رہیں گے۔قومی خزانے سے اراکین کو سفری اور غیر ملکی اجلاسوں میں شرکت کے لئے نوے نکور نوٹ ملہتے رہیں گے کہ موجودہ سرکار کی مدت ختم پیسہ ہضم اور نتیجہ زیرو۔معاف کیجیی کہ پچھلے ساٹھ سالوں کی یہی روایت ہے۔

26-09-2008 14:09 Rauf Amir
Quote this article in websiteFavouredPrintSend to friendRelated articlesSave this to del.icio.us
This entry was posted on 26-09-2008 14:09. . . . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed.
This article was favoured 3 time. . . . You can leave a comment. . . .
Last update on 26-09-2008 14:09
Views: 398
Users' Comments (0)RSS feed comment
Average user rating
   (0 vote)

Comment an article
  Name
  E-mail
   Title
Available characters: 600
 Notify me of follow-up comments
This image contains a scrambled text, it is using a combination of colors, font size, background, angle in order to disallow computer to automate reading. You will have to reproduce it to post on my homepage
Enter what you see:

No comment posted

2007-2009
< Prev   Next >